ذیابیطس اور آپكا وزن

ذیابیطس  اور آپكا وزن

كیا آپ جانتے ہیں كہ جب كسی شخص میں ذیابیطس قسم دوم   كی پہلی دفعہ تشخیص ہوتی ہے، تو 10 میںسے 9 افراد كا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ نكلتا ہےـ ایسے لوگ اگر اپنا وزن كم كر لیں تو انكی ذیابیطس  كو قابو میں ركهنا كافی آسان ہو سكتا ہےـ

مثالی وزن كا پیمانہ

كسی شخص كا مثالی وزن معلوم كرنے كےلئے آجكل “بی ایم آئی” یا “باڈی ماس انڈیكس” كا پیمانہ استعمال كیا جاتا ہےـ صحتمند وزن كیلئے آپكا بی ایم آئی 23  سے كم ہونا چاہیئے

اس كے علاوہ تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے كہ آپكی كمر كی پیمائش كی اپنی ایك علیحدہ اہمیت ہےـ جنوبی ایشیا کے مردوں میں کمر کی پیمائش اگر 34 انچ سے زیادہ ہے تو اُن کے لئے ذیابیطس قسم دوم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جنوبی ایشیا کی عورتوں کیلئے یہ حد 31 انچ ہے۔

بی ایم آئی کا حساب کرنے کیلئے ایک سادہ ہسابی فارمولا استعمال ہوتا ہے اور اسکے کیلکولیٹر آپکو انٹرنیٹ پر آسانی سے مل جائیں گے، لیکن سہولت کیلئے آپ مندرجہ ذیل چارٹ استعمال کر سکتے ہیں

ذیابیطس  افراد کیلئے وزن کو قابو میں رکھنا کیوں ضروری ہے

ذیابیطس قسم دوم   كے مرض میں عام طور پر بنیادی خرابی یہ ہوتی ہے كہ اُن كا جسم میں پیدا ہونے والی انسولین بے اثر ہو جاتی ہے ـ وزن كم كرنے سے انسولین كی اس بے اثری میں بہتری پیدا ہوتی ہےـ

ماقبل ذیابیطس  كے مریض اگر اپنا وزن كم كرلیں تو ان كے سر پر منڈلاتا ہوا ذیابیطس قسم دوم   كا خطرہ سرے سےٹل بهی سكتا ہےـ

تحقیق سے اس بات كا ثبوت بهی ملتا ہے كہ حمل كی ذیابیطس  بهی عموماً فربہ عوتوں كو ہی متاثر كرتی ہےـ یہ عورتیں حمل ختم ہونے كے بعد اگر اپنا وزن كم كرلیں، تو نہ صرف اگلے حمل كے دوران ذیابیطس  كا خطرہ كم ہو گا، بلكہ ان عوتوں میں ذیابیطس قسم دوم   كا جو اضافی خطرہ ہوتا ہے اس میں بهی كمی واقع ہو گی ـ

ذیابیطس  كے مریضوں میں دل اور خون كی نالیوں كی پیچیدگیوں كا خطرہ عام لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے (مثلاً دل كا دورہ، فالج وغیرہ)، وزن كم كرنے سے یہ خطرہ بهی كم ہو جاتا ہےـ

وزن كو مثالی سطح پر لانے كے عمومی فاعدے

آپكا بلڈ پریشر بہتر ہوگا
آپكا دِل بہتر طور پر كام كرے گا
آپكے دورانِ خون میں بہتری پیدا ہوگی
آپ كی توانائی میں اضافہ ہو گا
آپكے سانس لینے میں بہتری پیدا ہو گی
آپكے پٹهوں كا تناؤ كم ہو گا
آپكے ذہنی تناؤ میں كمی ہو گی
آپكی ہڈیاں اور پٹهے مضبوط ہونگے
آپكے مزاج میں خوشگوار تبدیلی آئے گی

آپ جسمانی طور پر اپنے آپ كو چاك و چوبند محسوس كریں گے اور آپ كی عمومی

كاركردگی میں اضافہ ہو گا ـ

وزن كو مثالی سطح پر لانے سے آپكا ڈیل ڈول اور ظاہری وضع قطع پُر كشش ہوتی چلی جائے گی، جو آپكے نجی اور كاروباری تعلقات میں ایك مثبت تبدیلی لائے گی ـ

 وزن کیسے کم کیا جائے۔تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں

Comments are closed.