ما قبل ذیابیطس

  (Pre-Diabetes) ما قبل ذیابطیس

اگر كسی شخص كے خون میں شوگر كی مقدار نارمل سے  تو زیادہ ہو، لیكن ابهی اتنی زیادہ نہ ہو كہ ہم اُسے ذیابیطس  كہہ سكیں، تو ایسی حالت كو ماقبل ذیابطیس كہیں گےـ یعنی یہ ذیابیطس ہونے اور نہ ہونے كے درمیان كا ایك درجہ ہےـ

  ماقبل ذیابیطس  كو تشخیص كرنے كی اہمیت یہ ہے كہ یہ آہستہ آہستہ ذیابیطس  قسم دوم میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ لیكن اسكا ایك اچها پہلو یہ بهی ہے  آپکو اگر ماقبل ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہے، تو اپنے مُالج کے مشوروں پر عمل کرکے آپ ذیابیطس قسم دوم سے بچ بھی سکتے ہیں

ماقبل ذیابیطیس كی تشخیص كیسے كی جاتی ہے؟

اگر 8 سے 14 گهنٹے كے فاقے كے بعد كم از كم تین مختلف موقعوں پر كسی شخص كے خون كی شوگر 100 سے لیكر 125 ملی گرام كے درمیان ہو،    یا

75 گرام گلوكوز خالی پیٹ پینے كے ڈیڈهـ گهنٹہ بعد مریض كے خون كی شوگر 140 سے  199 كے درمیان ہو ، تو ان دونوں صورتوں میں اسے ماقبل ذیابیطیس كہا جائے گا

كیا ما قبل ذیابیطیس خطرناك ہے؟

 ما قبل ذیابیطیس میں سب سے پہلا خطرہ تو یہ ہے كہ یہ آہستہ آہستہ ذیابطیس نوع ثانی میں تبدیل ہو جاتی ہےـ

تحقیق سے پتہ چلتا ہے كہ آپ اگر كافی دیر تك ما قبل ذیابیطیس كی حالت میں رہیں تو آپكو مكمل ذیابطیس ہونے سے پہلے ہی دِل اور خون كی نالیوں كی پیچیدگیاں پیدا ہونا شروع ہو چكی ہوتی ہیں ـ

 كیا ما قبل ذیابیطیس كا علاج كرنا چاہیئے؟

 ما قبل ذیابیطیس كو ایك سنجیدہ طبی مسئلہ سمجهنا چاہیئے جس كا علاج كیا جا سكتا ہےـ یہ بات اب تحقیق سے ثابت ہو چكی ہے كہ ماقبل ذیابیطیس كو ذیابیطیس نوع ثانی میں بد لنے سے روكا جا سكتا ہےـ

ماقبل ذیابیطیس سے كیسے بچا جائے

ما قبل ذیابیطس سے بچنے کا نسخہ انتہائی آسان ہے۔ اپنے وزن کو قابو میں رکھئے، صحتمند اور متوازن خوراک لیجئے اور باقاعدگی سے ورزش کیجئے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیل جاننے کیلئے آپ اپنے معالج سے مشورہ کر سکتے ہیں

Comments are closed.