علاج شروع كرنے سےپہلے

علاج شروع كرنے سےپہلے

 ذیابیطس قسم دوم والے شخص کو دواؤں کا کوئی نسخہ تجویز کرنے سے پہلے، مندرجہ ذیل باتوں کی طرف توجہ دینا بہتر رہتا ہے۔

 تفصیلی طبی معائنہ

اس معائنے كے دوران

یہ معلوم كیا جاتا ہے كہ مریض میں كوئی دائمی پیچیدگی شروع تو نہیں ہو چكی۔ اسکے لئے جسم کا تفصیلے معائینہ کیا جاتا ہے جیسا کہ پیروں کا معائینہ، آنکھوں کے پردوں کا معائینہ وغیرہ۔

اگر خوش قسمتی سے کوئی دائمی پیچیدگی پیدا نہیں ہوئی تو دائمی پیچیدگیوں کے خطرے کی کون کون سی علامتوں پر توجہ دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر تمباكو نوشی وغیرہ

علاج شروع كرنے سے پہلے حوالہ كیلئے لیبارٹری سے گردوں، دل اور چکنائی کے تناسب کو جانچنے کے  ٹیسٹ كروائے جاتے ہیں، تاكہ بعد میں ان پر علاج كے اثرات كا تجزیہ كیا جا سكےـ

خود اپنی دیكه بهال كے بارے میں تربیت

ذیابیطس کا  چونكہ آپکے ساتھ اب عمر بهر كا ساتھ  ہے اسلیئے آپ کو خود اس سلسلے میں اپنی دیکھ بھال تربیت  حاصل کرنا چاہئے۔ بلکہ بہتر ہو گا کہ اس تربیت میں آپکے اہل خانہ اور قریبی ساتھی اور دوست بھی شامل ہوں، تاکہ وہ آپکے علاج میں آپکی مدد کر سکیں۔

 اس سلسلے میں آپکو مندرجہ ذیل باتوں کو سمجھنے پر توجہ دینا چاہئے

ذیابیطس کیا ہے، اور اس میں کون کون سی پیچیدگیاں کا خطرہ رہتا ہے، اور اُن سے بچنے کیلئے آپکو کیا کرنا ہوگا ـ یہ جاننے کی کوشش بھی کیجئے کہ اُن سے كیسے بچا جائے، اور اگر وہ پیدا ہو ہی جائیں تو اُنكی بر وقت تشخیص كیسے كی جائےـ

خون میں شوگر چیك كرنے کا طریقہ ، اُس كا ریكارڈ ركهنے کا سلیقہ سیکھئے ، تاکہ اس ریکارڈ کو دیکھ کر آپکے معالج آپکی بہتر مدد کر سکیں۔

آپ اور آپ کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر آپکے خون میں شوگر کم ہو جائے ، تو اُس کی تشخیص کیسے کی جائے، اور علاج کے سلسلے میں فوری طور پر کیا کیا جائے۔

وہ لوگ جنہیں تهوڑا عرصہ پہلے ہی ذیابیطس ہوئی ہے، انہیں فوری طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ اسطرح دل کے دورے  اور گردوں كی خرابی كے خطرات كو كم كرنے میں كافی مدد ملے گی ـ

Comments are closed.