ذیابیطس قسم دوم

ذیابیطس  قسم دوم

   (Diabetes Type-2)

یہ ذیابیطس  كی سب سے زیادہ عام پائی جانے والی قسم ہےـ ذیابیطس  قسم دوم میں ببنیادی خرابی یہ ہوتی ہے کہ لبلبہ جو انسولین پیدا كرتا ہے اُسے ہمارا جسم مناسب طور استعمال نہیں کر پاتاـ لبلبہ انسولین كی اس بے اثری سے پیدا ہونے والی مصنوعی كمی پر قابو پانے كے لئے معمول سے زیادہ انسولین پیدا كرتا ہے اور اس اضافی بوجهـ كی وجہ سے آخر كارتهك كر ہار جاتا ہےـ اس طرح ذیابیطس ذیابیطس قسم دوممیں بهی انسولین كی پیدا وارآخر كار كم ہو جاتی ہےـ  اسے لبلبے كی ناكامی كہا  جاتا ہےـ

 ذیابیطس قسم دوم  ہونے كا خطرہ كن لوگوں کو ہے؟

ویسے تو شوگر كسی بهی شخص كو اور كسی بهی عمر پر ہو سكتی ہے، لیكن بعض لوگوں میں اس مرض سے متاثر ہونے كا امكان نسبتاً زیادہ ہوتا ہے ـ اس بات كا مثبت پہلو یہ ہے كہ آپ اگر ایسے لوگوں میں شامل ہیں اور ابهی آپ اس مرض كا شكار نہیں ہوئے تو اس مرض سے بچاؤ ممكن ہے ـ

 اپنے جسم كا دهیان ركهیئے

اگرآپکے معالج نے آپ كو بتا یا ہے كہ آپكو ذیابیطس ذیابیطس قسم دوم  ہے تو آپكو اپنے جسم كا خیال ركهنے كی خصوصی كوشش كرنی چاہیئے تاكہ آپ اس مرض كی پیچیدگیوں سے بچے رہیں ـ اگر آپ اپنے پیروں ، اپنی آنكهوں، اپنی جلد، اور اپنے دانتوں وغیرہ كا خیال ركهیں گے، دل اور گردے كی پیچیدگیوں سے بچنے كےلئے ڈاكٹر صاحب كی ہدایات پر عمل كریں گے، تو ان پیچیدگیوں سے بچاؤ یا انہیںٹالنے میں یقیناً كامیاب ہو سكتے ہیں ـ

آپكے لیئے بہتر ہے كہ اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو اس عادت كو ترك كردیں ـ جو لوگ شراب نوشی كے عادی ہیں وہ اگر چهوڑ نہیں سكتے تو انہیں كم از كم اس میں كمی كے بارے میں ضرور سنجیدگی سے كوشش كرنی چاہیئے ـ

 جنسی صحت اور زیابطیس نوع ثانی

ذیابیطس ذیابیطس قسم دومسے متاثر مردوں اورعورتوں دونوں كو جنسی صحت كے بارے میں وہ تمام اندیشے لاحق ہو سكتے ہیں جو كہ ایك عام مرد یا عورت كو ذیابیطس ذیابیطس قسم دومكے بغیر بهی ہو سكتے ہیں ـ  اس كے علاوہ بچوں كی پیدائش اور ضبط تولید كے طریقوں كے بارے میںسوچنے كی ضرورت پیش آ سكتی ہے ـ  عوتوںكےلئے حیض اور بندشِ ایام كے بارے میں كئی طرح كے سولات پیدا ہو سكتے ہیں ـ

اگر آپ کے ذہن میں اس نوعیت کےسوال ہیں تو اپنے معالج سے اس بارے میں ضرور بات کیجئے

 

 

Comments are closed.