ذیابیطس قسم دوم کا علاج

ذیابیطس قسم دوم کا علاج

ذیابیطس قسم دوم ایک پیچیدہ مرض ہے جس میں خون کی شوگر تو بڑھتی ہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ کُچھ اور خرابیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں جن کا علاج کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تو آئیے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ ذیابیطس قسم دوم میں کون کون سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، تا کہ ان کے علاج کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔

ذیابیطس قسم دوم میں بنیادی خرابیاں

ذیابیطس قسم دوم میں ہمارے جسمانی نظام میں مندرجہ ذیل خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں

خون میں شوگر کا بڑھ جانا

خون میں چکنائیوں کے تناسب میں بگاڑ (کولیسٹرول وغیرہ کی خرابیاں)

خون کی نالیوں کے اندر بہتے ہوئے خون کے جم جانے کا اضافی خطرہ، جس سے دل کے دورے، فالج اور ٹانگیں کٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ذیابیطس قسم دوم میں علاج کے بنیادی اصول

یوں تو ہر مریض مكمل طور پر ایك الگ ہستی ہوتا ہے اور اُس كے علاج میں اُس كی شخصیت اور اُس كے حالات كے مطابق تهوڑا بہت فرق ركهنا لازم ہے، لیكن ذیابیطس كے علاج كے بحر ہال كُچهـ بنیادی اصول ہیں جو تقریباً تمام مریضوں كےلئے یكساں ہوتے ہیںـ اس كے باوجود اگر آپكا معالج آپكو ان اصولوں كے بر عكس كوئی بات یا طریقہ تجویز كرے، تو آپ اُسكے بارے میں تحقیق ضرور كیجئے ، لیكن اپنے معالج كی بات ماننا آپكے لئے ہمیشہ مفید رہتا ہےـ  بنیادی اصول یہ ہیں

1) اپنے وزن كو مطلوبہ حد پر لائیے اور وہیں پر قائم ركهنے كی كوشش كیجے

2) خوراك میں اپنے معالج یا ماہر غذائیات كے مشورے كے مطابق پرہیز كیجئے

3) روزانہ ورزش كا معمول اپنائیےـ ورزش كا بہترین وقت كهانے كے 30 سے 40 منٹ بعد كا ہوگا

4) ڈاكٹر صاحب كی تجویز كردہ دوائیں باقاعدگی سے استعمال كریں

5) خون میں شوگر كی مقدار باقاعدگی سے چیك كریں اور اپنے معالج كی تجویز كے مطابق دوسرے ٹیسٹ بهی كرواتے رہیں

6) اگر بظاہر كوئی تكلیف نہ ہو تب بهی ایك باقاعدہ وقفے سے اپنے معالج سے ملتے رہیں تا كہ كسی ممكنہ پیچیدگی كو بر وقت تشخیص كر كے اسكا منا سب علاج كیا جا سكےـ

7) كسی قابل اعتبار ویب سائٹ یا اور ذریعہ سے اپنے مرض كے بارے میں جدید ترین معلومات حاصل كرتے رہیں  تا كہ آپ خو اپنی دیكه بهال كو بہتر اندازمیں جاری ركه سكیںـ

 

Comments are closed.