ذیابیطیس قسم اول

ذیابیطیس قسم اول
(Diabetes Type-1) 

ذیابیطیس كی اس قسم كی تشخیص عام طور پر بچپن یا كم عمری میں كی جاتی ہےـ اسی لیئے پہلے اسے كم عمری كی ذیابطیس بهی كہا جاتا تها ـ لیكن اب یہ ثابت ہو چكا ہے كہ اس كےلئے عمر كی كوئی قید نہیں ـ

ذیابیطیس كی اس قسم میں بنیادی خرابی یہ ہوتی ہے كہ لبلبہ انسولین پیدا كرنا بند كر دیتا ہےـ یہ مرض عام طور پر طوفانی انداز میں كافی شدت كے ساتهـ  ظاہر ہوتا ہے اور بعض اوقات وبائی شكل بهی اختیار كر لیتا ہےـاسی وجہ سے بعض سائنسدانوں كو شبہ ہے كہ اس مرض كی وجہ كوئی جراثیم بهی ہو سكتا ہےـ

ذیابیطس قسم اول  میں بنیادی طور پر انسولین كی قدرتی پیداوار انتہائی كم ہوجاتی ہے یابعض اوقات سرے سے ختم ہی ہو جاتی ہےـ اسی وجہ سے اسكا علاج شروع ہی سے انسولین كے ٹیكوں سے كیا جاتا ہےــ

اگر آپ یا آپ كے كسی عزیز میں ذیابیطس قسم اول كی تشخیص كی گئی ہے، تو آپكا پریشان ہونا بالكل فطری امر ہےـ یہ بات درست ہے كہ ذیابیطس قسم اول  قدرے زیادہ شدید مرض ہے اور اس میں پیچیدگیاں پیدا ہونے كا امكان اور رفتار دونوں ہی زیادہ ہوتی ہیں،لیكن آپ اس معاملے میں اكیلے نہیں ہیںـ دنیا میں كروڑوں انسان اس مرض سے متاثر ہیں جن میں سے بے شمار لوگوں نے كامیابی سے اپنی ذیابطیس پر فتح پائی ہےـ  آپ چاہیں تو آپ بهی انكی  صف میں شامل ہو سكتے ہیں ـ

آپكو كیا كرنا چاہیئے

سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے كہ آپ اپنے مرض كے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل كریں ـ مثلا یہ جاننے كی كوشش كریں كہ

اس مرض كو اگر ٹهیك طرح سے كنٹرول نہ كیا جائے تو اُس میں كیا خطرات ہونگے

آپكو پیچیدگیوں سے بچنے، اور ایك صحتمند اور خوشگوار زندگی گزارنے كےلئے كیا كرنا ہو گا

اپنے علاج كے لیئے آپكو دواؤں كے علاوہ كس كس چیز كی ضرورت پڑ سكتی ہے مثلاً گلوكومیٹر، نقلی میٹها وغیرہ

صحت كو اپنی پہلی ترجیح بنایئے

آپ كے مرض كی نوعیت ایسی ہے كہ اس میں علاج یا پرہیز میں معمولی سی غفلت بهی بعض اوقات كافی زیادہ نقصان كا باعث بن سكتی ہےـ اسلئے اپنی صحت كو پہلی ترجیح د یجئےـ اپنے معالج كا انتخاب احتیاط سے كیجئے، لیكن اپنے معالج كے مشوروں پر پوری طرح عمل كیجئےـ

ذیابطیس كے علاوہ كسی اور جسمانی تكلیف یا بیماری كی صورت میں فوراً اپنے معالج سے مشورہ كیجئےـ ہو سكتا ہے كہ اپكے علاج میں تهوڑے بہت ردوبدل كی ضرورت ہو

Comments are closed.