ذیابطیس میں مردوں كی جنسی صحت

ذیابطیس میں مردوں كی جنسی صحت

جنسی تعلق انسانی ذندگی كا ایك اہم حصہ ہیں اور ازدواجی تعصقات میں ان كی اہمیت بنیادی ہےـ لیكن  ذیابطیس مرد كی جنسی كاركردگی كو متاثر كر سكتی ہےـ ذیابطیس كی پیچیدگی كی وجہ سے جب خون كی نالیاں تنگ ہونا شروع ہوتی ہیں تو یہ عمل عضوِ تناسل كی خوں كی نالیوں كو بهی متاثر كر سكتا ہے جس كے نتیجے میں شہوت كی كمی یا  پیدا ہو سكتی ہے(Impotence / Erectile Dysfunction /ED) نامردی

 نامردی سے مراد یہ لی جاتی ہے كہ كوئی مرد جنسی ملاپ كے وقت عضوِ تناسل میں اكڑاؤ پیدا نہ كر سكے یا اكڑاؤ اگر پیدا ہو تو وہ دخول كےلئے ناكافی ہوـ

اگر آپ ذیابطیس كے مریض ہیں اور جنسی ملاپ میں مشكلات كا سامنا كر رہے ہیں تو
نا امید ہونے كی ضرورت نہیں ـ آپكا مسئلہ قابل علاج ہے

سمجهنے كی پہلی بات تو یہ ہے كہ نامردی بڑهتی ہوئی عمر كا لازمی حصہ نہیں ہیں ـ ہر مرد كے ساتهـ عمر بڑهنے پر ایسا نہیں ہوتاـ بڑهاپے كے علاوہ بهی كئی وجوہات اسكا سبب بن سكتی ہیں مثلاً

 بلڈ پریشر، افسدگی اور معدے كی السر كے علاج میں استعمال ہونے والی بعض دوائیں

ذیابطیس كی پیچیدگیاں

مثانے اور پراسٹیٹ غدود كے آپریشن وغیرہ

 اعصابی امراض اور حادثے (فالج اور ریڑهـ كی ہڈی

اگر آپكو جنسی ملاپ میں مشكلات پیش آ رہی ہیں تو اسكے بارے میں پریشانے اور شرم محسوس كرنا ایك قدرتی امر ہےـ كئی مرد تو ایسی حالت میں اپنے اپكو یا اپنے جنسی ساتهی كو الزام دینے لگتے ہیں، اور اُنہیں بات بات پر غصہ آنے لگتا ہےـ كُچهـ ایسے ہیں جو نا امید ہو كر بیٹهـ جاتے ہیں ـ ایسی حالت میں آپنے ساتهی یا معالج كسی سے بهی ان مسائل كے بارے میں بات كرنے كی ہمت ان میں نہیں ہوتی ـ لیكن یاد ركهیں كہ

اپنی جنسی مشكلات كے بارے میں بات كرنے كا مطلب یہ ہوا كہ آپ نے اسكے علاج كی طرف پہلا قدم اٹها لیا ہے

اس مشكل كا حل كیا ہوگا؟

اس وقت نامردی كیلئے كئی طرح كے علاج موجود ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن پر ابهی كام ہو رہا ہے اور تهوڑی مُدت میں وہ بهی دستیاب ہونگےـ اگر ایك طریقہ ناكام ہو بهی جائے تو مزید اگی بڑهنے كی گنجائش باقی رہتی ہےـ

اس وقت مندرجہ ذیل طریقے موجود ہیں

  منہ كے راستے كهانے والی دوائیں

عضو تناسل میں دوا كے ٹیكے

 خلا پیدا كرنے والے پمپ

  آپریشن كے ذریعے عضو تناسل میں شہوت پیدا كرنے والے پرزے كی پیوند كاری

 اگر آپكے معالج كا خیال ہے كہ آپكا مسئلہ كسی دوا كی وجہ سے پیدا ہوا ہے تو اُس دوا كی تبدیلی سے بهی خاطر خواہ فائدہ ہو سكتا ہےـ

اس بات كو تسلیم كرنا اكثر مردوں كیلئے كافی مشكل ہوتا ہےكہ وہ جنسی كمزوری كا شكار ہیں ـ اور اس بارے میں كسی سے بات كرنا تو اور بهی مشكل ہو سكتا ہے ـ لیكن بات كیئے بغیر آپكا مسئلہ حل ہونا مشكل ہے ـ اگر آپ ایسی كسی مشكل كا شكار ہیں تو ڈاكٹر چاہے آپ سے اس بارے كچهـ نہبهی پًوچهے، آپكو خود اُسے بتانا چاہیئےـ اگر آپ بات نہیں كریں گے تو علاج كے بارے میں كیسے جانیں گے؟

ذیابیطس کے ساتھ باپ بننا

 ذیابطیس آپكے باپ بننے كی صلاحےت كو متاثر نہیں كرتی ـ یہاں تك كہ اگر آپكو جنسی ملاپ میں مشكلات پیش آرہی ہیں تب بهی آپ باپ بن سكتے ہیں ـ لیكن اگر آپ بچے كے مستقبل میں ذیابطیس كا شكار ہو جانے سے خوفزدہ ہیں تو آپكو آپنے معالج سے اس بارے میں بات كرنی چاہیئے ـ

 (Depression) جنسی كمزوری، اعصابی تناؤ اور افسردگی

ذیابطیس كے مریضوں میں افسدگی كا امكان نسبتاً زیادہ ہوتا ہےـ افسدگی ایك باقاعدہ مرض ہے جسے دُكهی ہونے كے معمولی احساس سے زیادہ اہمیت دینے كی ضرورت ہوتی ہےـ افسردگی كی وجہ سے جنسی كمزوری پیدا بهی ہو سكتی ہے اور اگر جنسے كمزوری پہلے سے موجود ہو تو یہ افسردگی كا باعث بهی بن سكتی ہے ـ ذیابطیس كے بہت سے مریض كافی پریشان رہنے لگتے ہیںـ وہ زندگی كی دوسری پریشانیوں كے علاوہ اپنے مرض كے بارے میں بهی كافی پریشان رہنے لگتے ہیں ـ ذیابطیس كے كچهـ مریضوں كو كبهی كبهار بهی اگر جنسی ملاپ كے دوران مشكل پیش آ جائے تو وہ ممكنہ نامردی سے خوفزدہ ہو كر مستقل پریشان رہنے لگتے ہیںـ

بہت زیادہ پریشان رہنا جسے طبی اصطلاح میں اعصابی تناؤ كہا جاتا ہے ، بذاتِ خود جنسی كمزوری كا باعث بن سكتا ہےـ یاد ركهیئے كہ اعصابی تناؤ اور افسردگی دونوں كا علاج ممكن ہے ـ

Comments are closed.