انسولین كی بے اثری

انسولین كی بے اثری

(Insulin Resistance)

اگر خون میں مطلوبہ کمی پیدا کرنے کیلئے معمول سے زیادہ انسولین کی ضرور پڑے، تو اسے انسولین کی بے اثری کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب دراصل یہ ہوا کہ ایسی حالت میں ہمارا جسم خود اپنی ہی پیدا كی ہوئی انسولین كو مناسب اور مفید انداز میں استعمال نہیں کر پاتا۔ واضح رہے کہ انسولین کی ایسی بے اثری بہت سی بیماریوں کی وجہ سمجھی جاتی ہے جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں

ذیابیطس قسم دوم

حمل کی ذیابیطس

لڑکیوں کی انڈہ دانیوں میں پٍانی کی تھیلیاں

جگر میں چربی جمع ہونا

میٹابولک سنڈروم

دل کے کئی امراض

اب یہ بات تقریباً ثابت ہو چکی ہے کہ انسولین كی بے اثری كا، موٹاپے، بلڈ پریشر میں اضافے اور خون میں چكنائی كی زیادتی سے  گہرا تعلق ہےـ

یہاں یہ بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ انسولین كی بے اثری ذیابطیس نوع ثانی كا سبب تو ضرور بنتی ہے، لیكن بہت سے لوگ ایسے بهی ہوتے ہیں جن كے جسم میں انسولین بے اثر تو ہو چكی ہوتی ہے، لیكن ابهی اُنہیں ذیابطیس كا مرض لاحق نہیں ہوتاـ یہ لوگ اگر بر وقت علاج پر توجہ دیں تو ذیابطیس سے بچ سكتے ہیںـ مگر توجہ نہ دینے كی صورت میں انہیں ذیابطیس نوع ثانی ہونے كا امكان كافی بڑهـ جاتا ہےـ

 انسولین کے بے اثری کا علاج

ویسے تو انسولین کے بے اثری پر قابو پانے کیلئے بہت سی دوائیں بھی موجود ہیں ، لیکن اسکا سب سے موثر اور کم خرچ علاج اپنے طرز زندگی میں صحتمند تبدیلیاں پیدا کرنا ہے۔ یعنی

صحتمند غذا لیجئے

وزن کو قابو میں رکھئے

باقاعدگی سے ورزش کیجئے

اور تمباکو نوشی سے پرہیز کیجئے

Comments are closed.